ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں کمی کردی

ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں کمی کردی

پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں کمی کردی

Webdesk

|

21 Mar 2025

لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس بار عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت ہوگی، کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عیدالفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ 20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کیلیے تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کر دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!