سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی
ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔
Webdesk
|
8 Dec 2024
شہر قائد میں موجود تقریحی مقام ( سفاری پارک) میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی۔
ذرائع سفاری پارک کا بتایا ہے کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی جان کی بازی ہار چکی تھی۔
کو مردہ پایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
ذارئع کے مطابق ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔
Comments
0 comment