شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

Webdesk

|

9 Jul 2024

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا، اس  دوران پاک فوج کے کیپٹن نے بھی شہادت کا رتبہ پا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا۔انہوں نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!