شیر افضل مروت کو فوری رہا کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
|
18 Dec 2023
لاہور ہائیکورٹ نے 4 دن قبل گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کے سامنے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے یہ حکم یر افضل مروت کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔
شیر افضل مروت کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں ڈی سی اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ 15 دسمبر کو جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو نوٹس جاری کیے تھے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرکے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا جو غیر قانونی و غیر آئین
ی ہے
Comments
0 comment