تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

پولیس کے مطابق عمرایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

Webdesk

|

9 Sep 2024

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے جلسے کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزام پر شیر افضل مروت، شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔۔

پولیس کے مطابق عمرایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا، تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہائوس سے روانہ ہوچکے ہیں ، پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں،پارلیمنٹ ہاس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

ریڈ زون میں داخلے اور باہر جانے کے لیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا ہے، ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!