صنم جاوید پھر گرفتار، عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور ایکٹویسٹ صنم جاوید کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ضنم جاوید کی رہائی اور ایف آئی اے مقدمہ ختم کرنے کے تحریری فیصلے و روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
صنم جاوید اپنے وکیل کے ہمراہ گھر پہنچی تو ایک گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس کی چار گاڑیاں انہیں گرفتار کرنے پہنچیں۔ اس دوران صنم جاوید کو گرفتاری سے بچنے کیلیے موقع سے فرار کا مشورہ دیا گیا تاہم انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ بے شک گرفتار کرلیں مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔
اسلام آباد پولیس نے رہائی کے ایک گھنٹے بعد صنم جاوید کو بلوچستان میں درج مقدمے اور اشتہاری ہونے پر گرفتار کیا، جس کے بعد بلوچستان پولیس صنم جاوید کی حوالگی کیلے اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور پی ٹی آئی کارکن کو آج بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔
اُدھر وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment