صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو تین روز قبل نو مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔
صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

Webdesk

|

13 Jul 2024

 اسلام آباد / گوجرانوالا: پاکستان تحریک انصاف کی رکن سوشل ورکر صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو آج سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے عدالتی حکم پر رہا ئی نصیب ہوئی تھی،انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کے روبکار کیے تھے تاہم جیل سے باہر نکلتے ہی انہیں اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو تین روز قبل نو مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔

وکلا عدالتی احکامات کے ساتھ جیل پہنچے، جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا مگر ان کی رہائی سے قبل ہی اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری گوجرانوالہ پولیس، جیل کے باہر موجود تھی ، جو انہیں دوبارہ گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!