اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے دوران پرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

ویب ڈیسک
|
17 Apr 2025
پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چینز پر دھاوے اور پُرتشدد واقعات سامنے آنے کے بعد ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے، لیکن احتجاج پرامن طریقے سے کیا جائے۔
وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ دین اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے۔ کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نواز کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں، لیکن پرامن طریقے سے۔
مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے عمل سے کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ مہم کو پرامن طریقے سے جاری رکھیں۔
Comments
0 comment