استعفیٰ مسترد، عمران خان کی حماد اظہر کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت

استعفیٰ مسترد، عمران خان کی حماد اظہر کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا بھی حماد اظہر کا استعفی تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ
استعفیٰ مسترد، عمران خان کی حماد اظہر کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے صدر اور سیکریٹری جنرل حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں قیادت نے عمران خان کی ہدایت پر حماد اظہر کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے اور انہیں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

کور کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ عمران خان نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کردیا، جس کی بنیاد پر کور کمیٹی بھی اسے مسترد کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ڈونلڈ لو کے بیان کی روشنی میں اسد مجید کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی حکومت عملی مرتب کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!