تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کے تحت جلسے کا اعلان
Webdesk
|
5 Apr 2024
کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بنائے جانے والے گرینڈ الائنس کے تحت جلسے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں گرینڈ الائنس سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتیں مل کر گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کریں گی اور پہلا بڑا عوامی اجتماع 13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع پشین میں منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ ملکر گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، وحدت المسلمین سمیت دیگر شامل ہیں۔
الائنس کی سربراہی محمود خان اچکزئی کو سونپی گئی ہے اور وہ چند روز میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں بھی الائنس میں شمولیت پر قائل کریں گے، جس کے بعد باقاعدہ عہدوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
Comments
0 comment