طلباء کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی اسکیم سے متعلق اہم خبر

طلباء کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی اسکیم سے متعلق اہم خبر

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی مقرر کر دی
طلباء کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی اسکیم سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

29 Apr 2024

اسلام آباد:  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی سکیم کی کامیابی، سٹوڈنٹس کی دلچسپی اور اصرار پر اپلائی کرنے کی  آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی مقرر کر دی،بائیکس سکیم میں حصہ لینے کے خواہشمند سٹوڈنٹس آن لائن یکم مئی رات 12 بجے تک اپلائی کر سکیں گے۔

اس سے قبل 29 اپریل اپلائی کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، بائیکس سکیم میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس اپلائی کر چکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تاریخ بڑھانے کا مقصد دیگر ہزاروں خواہش مند سٹوڈنٹس کو اپلائی کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!