توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج نے عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

Webdesk

|

14 Jul 2024

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج نے عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور بشری بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔

آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!