وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غزہ کے مظلوموں کیلیے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان
یہ رقم فلسطینی سفیر کے حوالے کی جائے گی، مشیر اطلاعات
ویب ڈیسک
|
24 Mar 2024
خیبرپختونخوا حکومت نے اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے 10 کروڑ کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امدادی رقم حوالے کی جائے گی۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔
Comments
0 comment