2 hours ago
ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Webdesk
|
5 Jul 2026
تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہید کے جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے تین بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفی خامنہ ای سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔ تہران کے مصلی امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔
تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹوں مصطفی خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سکیورٹی وجوہات کے باعث منظرِ عام پر نہیں آئے۔
Comments
0 comment