یوم عاشور پر صدر زرداری کا قوم کے نام پیغام، انصاف کیلیے کھڑے ہونے پر زور

یوم عاشور پر صدر زرداری کا قوم کے نام پیغام، انصاف کیلیے کھڑے ہونے پر زور

واقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر ظلم و جبر کیخلاف کڑھے ہونے کی ضرورت ہے، آصف زرداری
یوم عاشور پر صدر زرداری کا قوم کے نام پیغام، انصاف کیلیے کھڑے ہونے پر زور

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم عاشور پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے باطل قوتوں اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ اور ساتھیوں کی میدان ِکربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے، ظلم وجبر اور باطل قوتوں کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ساتھیوں نے اسلامی اقدار کے احیا اور امت مسلمہ کے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور امت مسلمہ کے لیے عظیم درس قائم کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے شدید دباؤ اور مشکلات کے باوجود ظالم اور جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کا درس دیا۔

صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میدان کربلا میں قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و کڑے کے وقت میں جلا بخشتی ہیں۔ آج کشمیری اور فلسطینی بھائی اور بہنوں کو آزمائشوں اور مصائب کا سامنا ہے۔

زرداری نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام انصاف اور آزادی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کی جدوجہد پائیدار عزم و استقلال اور جذبے کا ثبوت ہے۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی فلاح اور بہتری کی خاطر ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ پوری قوم سے صبراورمحنت کرنے اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!