یوم پاکستان ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یوم پاکستان ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور چاروں صوبوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی
یوم پاکستان ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

ملک بھر میں یوم پاکستان آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے دن کے آغاز پر نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور چاروں صوبوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہوئی جہاں پاک فوج ، بحریہ، فضائی اور متعلقہ یونٹس اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کر کے دشمن پر داغ بٹھائی۔

افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی  شریک ہوں گے جبکہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف موجود ہوں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔

پاک  فوج کے مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے فضائی مظاہرہ کریں  گے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کی یاد میں یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔ اس قرارداد کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں کے جداگانہ وطن کا مطالبہ شرمندہ تعبیر ہوا۔ یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!