یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے کا سہولت کار نکلا، اعترافی بیان سامنے آگیا

یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے کا سہولت کار نکلا، اعترافی بیان سامنے آگیا

انسداد دہشتگردی محکمے اور دیگر فورسز نے بلوچستان کے امن کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔
یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے کا سہولت کار نکلا، اعترافی بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

18 Aug 2025

کوئٹہ: پاک فوج نے یومِ آزادی پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، یونیورسٹی کے گریڈ 18 کے لیکچرار کو گرفتار کر لیا، جس نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی محکمے اور دیگر فورسز نے بلوچستان کے امن کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔

گرفتار پروفیسر عثمان قاضی کا اعترافی بیان بھی پریس کانفرنس کے دوران جاری کیا گیا، جس میں اس نے بتایا کہ ریاست نے مجھے عزت اور مقام دیا لیکن میں نے ریاست سے غداری کی اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حملے میں ملوث گروہ سے جڑا رہا اور دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے لیے ٹیلی گرام ایپ کا استعمال کرتا رہا۔

اس نے مزید بتایا کہ 2020 میں قائداعظم یونیورسٹی کے ایک دورے کے دوران شدت پسند تنظیم کے ارکان سے ملاقات ہوئی اور پھر بشیر زیب کے ذریعے اس گروہ میں شامل کیا گیا۔

عثمان قاضی نے اپنے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ وہ بیوٹم یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈیز پڑھاتا رہا ہے، اس نے دہشتگرد تنظیم کی ایک خاتون کو پستول فراہم کیا جو سرکاری افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں محرومی کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، حقیقت میں ریاست نے کبھی مجھے محروم نہیں رکھا، بلکہ میں نے خود ہی ریاست کے ساتھ غداری کی۔

وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلی بار مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے، جو خود کو استاد کہلاتا تھا لیکن بچوں کو گمراہ کر رہا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد خواتین کو بھی بلیک میل کر کے خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے معاشرے کو ان عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پروپیگنڈے کے ذریعے دہشتگردی کو پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ بلوچستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!