16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
7 Nov 2024
آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلیے سوشل میڈیا کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پابندی سے متعلق باقاعدہ اعلان وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کیا اور بتایا کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے۔ یہ والدین کے لیے ہے جو میری طرح ہمارے بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں۔
'میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی خاندان اس حوالے سے جان لیں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔' وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جن بچوں کو والدین کی اجازت ہو گی ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا اور نہ ہی پہلے سے موجود بچوں پر ہوگا۔
Comments
0 comment