2024 ریکارڈ درجہ حرارت کے ساتھ تاریخ کا گرم ترین سال قرار
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
عالمی موسمیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 تاریخ کا گرم ترین سال ریکارڈ ہوگا۔
یورپ میں آب و ہوا کی نگرانی کرنے والے ادارے پرنیکس نے انکشاف کیا کہ سال 2024 کے دوران ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے اسے سال کا ریکارڈ شدہ گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے۔
یورپی ایجنسی نے بتایا کہ دنیا ریکارڈ درجہ حرارت کے نئے سنگ میل سے گزر رہی ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں یہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں اکتوبر کا مہینہ گرم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوسط عالمہ درجہ حرارت بھی گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گیا ہے۔
یورپی ایجنسی کے مطابق سال 2024 میں ممکنہ طور پر 1850-1900 کی اوسط 1.55 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو گا جبکہ گوبل وارمنگ کے تحت ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ درجہ حرارت میں دو ڈگری اضافہ ہوگا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ محفوظ 1.5 سینٹی گریڈ کی حد تیزی سے پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، جبکہ وہ اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ درجہ حرارت میں اضافے کا ہر دسواں حصہ بتدریج مزید نقصان دہ اثرات مرتب کرتا ہے۔
Comments
0 comment