8 ماہ سے خلا میں پھنسی سنیتا ولیمز کی واپسی کا امکان

Webdesk
|
15 Feb 2025
نیویارک : ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور، جو اپنے خلائی پرواز کے مشن کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں، آئندہ ماہ واپسی کا امکان ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولیمور جو اس وقت عالمی خلائی اسٹیشن پر مقیم ہیں، نے امریکی میڈیا چینل سی این این سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک نیا خلائی جہاز 12 مارچ کو لانچ ہو گا جو انہیں 19 مارچ کو زمین پر واپس لے جایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کریو 10 مشن چار نئے خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جائے گا۔ جن میں ناسا کے اینی مکلین اور تاکویا اونیشی اور جاپان سے نکول ائیرز اور روس سے کرل پیسکوو چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن پر وہیں گے۔
بعد ازاں دونوں خلاباز اپنا اب تک کیا گیا تحقیقی مواد نئے مشن کو سونپ دیں گے اور ایک نیا خلائی اسٹیشن کمانڈر ان کے اسپیس اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لے گا، اب تک سنیتا ولیمز ہی اپنے اسپیس اسٹیشن کی کمانڈر ہیں۔
اس تمام عمل کا دورانیہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا جس کے بعد دونوں خلاباز کریو 10 مشن کو خلا میں لانے والے ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ہوں گے جو انہیں خلا سے زمین پر واپس لائے گا، دونوں خلابازوں کے ساتھ یہ ڈریگن خلائی جہاز 19 مارچ کو زمین پر پہنچ جائے گا۔
Comments
0 comment