عدالت کا ملک بھر میں سوشل میڈیا سروس فوری بحال کرنے کا حکم
ویب ڈٰیسک
|
21 Feb 2024
سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سروس فوری بحال کرنے کا حم جاری کردیا۔
بدھ کے روز سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں بینچ نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا کی بندش کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فوری سروسز بحال کرنے کی ہدایت کی۔
مزید برآں عدالت نے پی ٹی اے سے الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اوروفاقی حکومت کو معاملے سے نمٹنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 17 فروری کے بعد سے سوشل میڈیا کا مشہور پلیٹ فارم ایکس غیر اعلانیہ طور پر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments
0 comment