6 hours ago
بری خبر، انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا آپریشنز پاکستان سے منتقل کردیا
ویب ڈیسک
|
10 Jan 2025
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی حالیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل واٹس ایپ نے اپنے سروس سسٹم کو پاکستان سے منتقل کردیا ہے۔
متعدد بین الاقوامی کمپنیاں، بشمول واٹس ایپ، پاکستان میں جاری سست رفتار انٹرنیٹ اور بار بار سروس میں خلل کے باعث سروسز کو ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے دستاویزات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے سیشن سرور راؤٹنگ کو بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں ملک میں انٹرنیٹ بندش کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس منتقلی سے واٹس ایپ کی سروس کی فراہمی پر منفی اثر پڑا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان مسائل کے باوجود، پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ خدمات میں بہتری آئی ہے۔
گزشتہ ماہ کے دوران فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی رفتار میں دو درجے بہتری آئی ہے، تاہم پاکستان عالمی درجہ بندی میں اب بھی 139ویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی میں تین درجے بہتری ہوئی جس کے بعد پاکستان کی عالمی رینکنگ 97ویں نمبر پر آگئی ہے۔
یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ اگرچہ انٹرنیٹ خدمات میں بہتری کے کچھ آثار موجود ہیں، لیکن موجودہ مسائل کے باعث بین الاقوامی کمپنیاں اب بھی اپنے آپریشنز کو منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
اس صورتحال کے باعث نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Comments
0 comment