گوگل میپ پر انحصار مہنگا پڑگیا، فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں پھنس گئی

گوگل میپ پر انحصار مہنگا پڑگیا، فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں پھنس گئی

بے دھیانی میں یہ فیملی اپنی کار میں شہری آبادی سے آٹھ کلو میٹر دور گھنے جنگل میں پہنچ گئی
گوگل میپ پر انحصار مہنگا پڑگیا، فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں پھنس گئی

Webdesk

|

8 Dec 2024

بھارت کی ریاست بہار سے گوا جانے والا خاندان گوگل میپ پر بھروسا کرکے مشکل میں پھنس گیا، جس کے سبب انہیں رات جنگل میں گزارنا پڑی، آبادی سے دور افتادہ علاقے میں سفر کرنے پر موبائل فون کا نیٹ ورک بھی جواب دے گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجھن اس وقت شروع ہوئی جب اس فیملی کو گوگل میپ نے شارٹ کٹ کے طور پر شیرولی اور ہیمڈاگا کے جنگل سے گزرنے کا مشورہ دیا۔

بے دھیانی میں یہ فیملی اپنی کار میں شہری آبادی سے آٹھ کلو میٹر دور گھنے جنگل میں پہنچ گئی، جلد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ غلطی ہوگئی ہے کیونکہ جنگل میں موبائل نیٹ ورک جواب دے گیا۔

یہ لوگ راستہ بھٹک گئے اور کوشش کرنے کے باوجود یہ لوگ جب راستہ نہ پاسکے تو رات گھنے جنگل میں گزارنے کو ترجیح دی۔

اگلے دن اس فیملی نے پیدل چل کر ایسا مقام ڈھونڈا جہاں موبائل نیٹ ورک سگنل موجود تھے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا گیا جس پر مقامی پولیس نے فوری ریسپانس دیا۔ پولیس نے گھنے جنگل میں پھنسے خاندان کو تلاش کیا اور بحفاظت نکال لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!