کونسی مشہور ایپلی کیشن اسمارٹ فونز کی بیٹری ضائع ہونے کا سبب بن رہی ؟

کونسی مشہور ایپلی کیشن اسمارٹ فونز کی بیٹری ضائع ہونے کا سبب بن رہی ؟

اینڈرائیڈ سپورٹ فورم پر گوگل کے ایک نمائندے کے مطابق انسٹاگرام نے اس حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے
کونسی مشہور ایپلی کیشن اسمارٹ فونز کی بیٹری ضائع ہونے کا سبب بن رہی ؟

Webdesk

|

1 Jun 2025

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد کے زیر استعمال ایک مشہور ایپلی کیشن کچھ اسمارٹ فونز میں بیٹری کے ضائع ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سبب گوگل پکسل اسمارٹ فونز کو خاص طور پر بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا دیگر اینڈرائیڈ فونز کو بھی اس ہی مسئلے کا سامنا ہے یا نہیں۔

اینڈرائیڈ سپورٹ فورم پر گوگل کے ایک نمائندے کے مطابق انسٹاگرام نے اس حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور اس مسئلے کو اب حل ہو جانا چاہیئے۔

کمیونیٹی منیجر عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام ایک اپ ڈیٹڈ ایپ جاری کر رہا ہے جس سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بیٹری خرچ ہونے کا مسئلہ حل ہوجانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس انسٹاگرام کا تازہ ترین ورژن (382.0.0.49.84) انسٹال ہو تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!