پانچ ماہ پہلے ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا دعویٰ

پانچ ماہ پہلے ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا دعویٰ

ایلون مسک کی جانب سے ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے
پانچ ماہ پہلے ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا دعویٰ

Webdesk

|

15 Feb 2025

نیویارک: سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے خیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ قبل انہوں نے ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالم نگار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلئیر نے یہ دعوی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ایکس پر کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مہینے قبل میں نے ایک بچے کو جنم دیا جن کے والد ایلون مسک ہیں۔

انہوں نے اسے لاطینی جملے( Alea lacta est )ڈائی کاسٹ کے ساتھ عنوان دیا، جس کا مطلب اب پیچھے ہٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اپنے بچے کی حفاظت کے لیے اس بات کو راز رکھا تاہم انہوں نے کہ جب یہ خبر ٹیبلوئڈ میڈیا کو پتہ چلی اور انہوں نے اسے سب کے سامنے لانے کا اعلان کیا تو میں نے ان سے پہلے ہی راز سے پردہ اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ نے میڈیا سے کہا کہ وہ ان کے بچے کو اکیلا چھوڑ دیں اور ان کی پرائیوسی کا احترام کریں، تاکہ وہ ایک عام اور محفوظ وقت گزار سکیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایلون مسک کی جانب سے ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ایلون مسک کا ایکس پر پوسٹ کا سلسلہ جاری ہے تاہم انہوں نے ایشلے سینٹ کی وائرل ہونے والی پوسٹ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اگر یہ دعوی سچ ثابت ہوتا ہے تو سوشل میڈیا انفلوئنسر سینٹ کلیئر ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک کے ہاں بچہ پیدا کرنے والی چوتھی خاتون بن جائے گی، جس سے ایلون مسک کے بچوں کی کل تعداد 13 ہو جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!