بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ ویمن میں خاتون کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

Webdesk

|

18 Feb 2025

اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے ارو لغویات بکنے والی بااثر کار سوا خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خاتون ڈرائیور اور بائیک رائیڈر کے درمیان ہونے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون ڈرائیور نے بائیک رائیڈر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور تشدد کا مظاہرہ کیا۔

اس واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق، خاتون نے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ بائیک رائیڈر کے ساتھ تشدد بھی کیا۔

متن مقدمہ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون نے بائیک رائیڈر کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور دوبارہ موٹرسائیکل کو ہٹ کرنے کی کوشش بھی کی۔

یہ واقعہ سڑک پر ہونے والے تشدد اور بدتمیزی کی ایک اور مثال ہے، جس نے عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اب یہ معاملہ عدالت میں چلے گا، جہاں دونوں فریقین کو اپنے دعووں کے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

اس واقعے نے سڑکوں پر لوگوں کے رویوں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!