دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کئی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں اب اس کے استعمال سے لوگوں کی نوکریوں پر بھی بن آئی ہے۔
دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

Webdesk

|

3 Sep 2024

کراچی: ٹک ٹاک ایپلیکیشن کا نشہ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کئی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں اب اس کے استعمال سے لوگوں کی نوکریوں پر بھی بن آئی ہے۔

حال ہی میں کراچی کی لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آن ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات تھیں۔ایس ایس پی سائوتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کی گئی۔

خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ڈی آئی جی سائوتھ نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے۔ غیر ذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!