4 hours ago
گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
Webdesk
|
17 Nov 2025
کراچی: گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 سے ٹریفک پولیس نے ایک بے نامی ڈمپر پکڑا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا۔
ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا، گاڑی میں نمبر پلیٹ یا ٹریکر موجود نہیں تھا، اور وہ مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کر رہا تھا۔
ٹریفک پولیس کا افسر سوال پوچھتا رہا اور ڈرائیور نفی میں گردن ہلاتا رہا، افسر نے پوچھا این آئی سی ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا نہیں، گاڑی کے آگے پیچھے نمبرپلیٹ ہے؟ وہ بھی نہیں ، گاڑی میں ٹریکر لگا ہے؟ وہ پتہ نہیں اور لائسنس ہے؟ نہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اسی ڈمپر کو اسی طرح چلا رہا ہے۔
Comments
0 comment