غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل
آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

Webdesk
|
8 Apr 2025
جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود داؤ جہانپور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان دوست علی جکھرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
ملزمان نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد ایک خاتون ریشماں بروہی کو بھی قتل کیا۔
پولیس کے مطابق سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان اور خاتون کو قتل کیا گیا ہے، ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ادھر پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔
Comments
0 comment