کراچی، باپ بیٹے کا لڑکی پر دو سال تک جنسی تشدد

کراچی، باپ بیٹے کا لڑکی پر دو سال تک جنسی تشدد

متاثرہ لڑکی کے مطابق اس عرصے کے دوران اس کا ایک حمل بھی ضائع ہوگیا۔
کراچی، باپ بیٹے کا لڑکی پر دو سال تک جنسی تشدد

Webdesk

|

8 Jun 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹان میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پندرہ سالہ مسلمان لڑکی کو مسیحی نوجوان نے اغوا کرکے دو سال تک اپنے قبضے میں رکھا اور اس دوران اپنے والد سے مل کر اسے مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ ظلم کی تفصیلات بیان کر رہی ہے۔ لڑکی کے مطابق وہ مسلم اور کورائی بلوچ خاندان سے تعلق رکھتی ہے جبکہ ملزم نوجوان مسیحی برادری سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دو سال قبل اسے اغوا کیا گیا۔

 جس کے بعد مختلف علاقوں میں اسے زبردستی اپنے پاس رکھا گیا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ اس دوران نہ صرف نوجوان بلکہ اس کا والد بھی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق اس عرصے کے دوران اس کا ایک حمل بھی ضائع ہوگیا۔

ویڈیو بیان کے مطابق لڑکی موقع پاکر باپ بیٹے کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور قریبی گوٹھ کے مکینوں سے مدد طلب کی۔ مقامی افراد نے اس کی بات سنی،اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!