15 hours ago
کراچی، باپ نے خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈانس پارٹیز کرنے پر 21 سالہ نوجوان بیٹے کو قتل کردیا
واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا

ویب ڈیسک
|
2 Jul 2025
اورنگی ٹاؤن میں باپ نے خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈانس پارٹیز میں جانے اور نافرمانی کرنے پر 21 سالہ نوجوان بیٹے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں واقع راجہ تنویر کالونی میں باپ نے بیلچے کے وار سے بیٹے کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مقتول کی لاش رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گئی۔
پولیس نے مطابق 21 سالہ علی خان خواجہ سراؤں کے ساتھ رہتا اور ڈانس پارٹیز کرتا تھا جس پر اسے گھر والوں کی جانب سے کئی بار خبردار کیا گیا تھا۔
مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر کے آلہ قتل بیچلہ برآمد کر
لیا۔
Comments
0 comment