کراچی: فشری میں سمندر سے 7 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

کراچی: فشری میں سمندر سے 7 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش اس کے والد کے سپرد کردی۔
کراچی: فشری میں سمندر سے 7 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

Webdesk

|

7 Jan 2026

کراچی: ڈاکس کے علاقے فشری میں سمندر سے 7 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔

متوفیہ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ بچی کی شناخت  انیسہ دختر محمد علی کے نام سے کی گئی۔

متوفیہ بچی مچھر کالونی میں جنگل کے قریب رہائش پذیر تھی، ایس ایچ او ڈاکس نند لال کے مطابق متوفیہ بچی منگل کی شام 6 بجے گھر سے نکلی تھی اور لا پتہ ہوگئی۔

متوفیہ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، صبح بچی کی لاش سمندر سے ڈوبی ہوئی ملی، ایس ایچ او نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش اس کے والد کے سپرد کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!