کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا

کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا

Webdesk

|

31 Oct 2025

کراچی:  ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ اور تحقیقات جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا مقتول کی شناخت پچاس سالہ اسماعیل اور زخمی کی سترہ سالہ سہیل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول بائیکیا رائیڈر تھا اور زخمی ہونیوالا نوجوان راہگیر تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جب کہ مقتول کے پیٹ میں دو گولیاں لگیں تاہم لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے یا کسی اور نوعیت کا، تحقیقات جاری ہیں۔دوسرے واقعے میں بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ماضی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل جہانگیر شہید ہوگئے تھے جبکہ گرفتار ملزم کو اس جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی جاچکی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!