کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
Webdesk
|
6 Jan 2026
کراچی: گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کے علاقے گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ درشن کے نام سے کی گئی، پولیس نے متوفی نوجوان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پیر کو منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکرسے بچے 7 سالہ بچے عارف کی ہلاکت کا مقدمہ متوفی کے والد غلام عباس کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعہ کے تحت مقدمہ منگھوپیرتھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور وزیر محمد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
Comments
0 comment