کراچی: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار وکیل کو کچل ڈالا

کراچی: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار وکیل کو کچل ڈالا

کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے وکیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔
کراچی: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار وکیل کو کچل ڈالا

Webdesk

|

23 Aug 2024

کراچی : تیز رفتار بس نیموٹرسائیکل پرسواروکیل کوکچل ڈالا ، جس کے بعد بس ڈرائیور کو موقع سے فرار کروانے کے الزام میں ایس ایچ او فرئیر کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے وکیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔

ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزرفتاربس نے عرض محمد ایڈووکیٹ کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکرماری۔

حادثے کے بعد وکلا نے تین تلوار کے قریب احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک بند کردیئے، جس سے اطراف کی سڑکو پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ وکلا کے احتجاج کے بعد بس ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بس ڈرائیور کو موقع سے فرار کروانے کے الزام میں ایس ایچ او فرئیر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ نعیم قریشی نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہمارے فوکل پرسن کا آئی جی سندھ سے بھی رابطہ ہوا ہے تاہم پولیس کارروائی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!