4 hours ago
کراچی میں 2 ہزار روپے کے معاملے پر مسلح تصادم، 1 شخص جاں بحق 7 زخمی
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں دو ہزار روپے کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ باپ اور دو بیٹوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قائد آباد کی گوشت گلی میں دو ہزار روپے کی خاطر دو لوگوں کی تلخ کلامی گروپوں کی لڑائی اور مسلح تصادم میں تبدیل ہوئی۔
اس دوران مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے علاقہ گولیاں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معامہ کئی روز سے جاری تھا اور آج دونوں طرف سے مسلح افراد تیاری کے ساتھ آئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں علاج کی غرض سے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا، جبکہ زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment