کراچی میں 5 روز کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 850 کیسز رپورٹ

کراچی میں 5 روز کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 850 کیسز رپورٹ

سول اور جناح اسپتال 300 کیسز لائے گئے ہیں
کراچی میں 5 روز کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 850 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2026

کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 2026ء کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران 850 سے زائد افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے۔

اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کورنگی میں واقع انڈس اسپتال میں صرف پانچ دن کے اندر کتے کے کاٹنے کے 300 سے زائد افراد لائے گئے، ان میں سے ایک مریض کے انفیکشن اتنا پھیل گیا تھا کہ انگلی تک کاٹنی پڑی۔

کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں سول  اور جناح میں بھی مجموعی طور پر 5 روز کے اندر سگ گزیدگی کے 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاگ بائٹ کلینک کے انچارج ڈاکٹر آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسز کورنگی، حب چوکی، بلدیہ، لانڈھی اور گڈاپ کے علاقوں سے آئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریبیز کی علامات ظاہر ہو جائیں تو یہ مرض تقریباً جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کرنے کے بجائے فوری طور پر قریبی اسپتال یا ڈاگ بائٹ سینٹر سے رجوع کریں اور ویکسینیشن کا عمل مکمل کروائیں، تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!