کراچی میں فلسطین کے حامیوں کا تیسرے غیرملکی ریسٹورنٹ پر دھاوا

کراچی میں فلسطین کے حامیوں کا تیسرے غیرملکی ریسٹورنٹ پر دھاوا

مشتعل افراد نے شیشے توڑ دیے
کراچی میں فلسطین کے حامیوں کا تیسرے غیرملکی ریسٹورنٹ پر دھاوا

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2025

غزہ میں جارحیت کے بعد کراچی میں غیرملکی فوڈ چین اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا معاملہ اب پُرتشدد صورت اختیار کرگیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رکھی گئیں۔

گزشتہ روز سے ہی کراچی میں قائم مختلف غیر ملکی فوڈ چین کے ایف سی میں نوجوانوں نے داخل ہوکر وہاں پر فاسٹ فوڈ کھانے والے شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسرائیلی و امریکی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

گزشتہ روز بہادر آباد میں کے ایف سی جبکہ دھورا جی میں ڈومینوز کی آؤٹ لیٹ پر حملہ ہوا۔

اب کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد پر موجود کے ایف سی پر مشتعل افراد نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزمان نے ہتھوڑوں کے وار اور پتھراؤ سے نجی ریسٹورنٹ کا مرکزی شیشہ توڑا۔

پولیس نے موقع سے شیشہ توڑنے والے ایک ہتھوڑا بردار شخص سمیت دیگر مظاہرین کو حاست میں لیا ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کر کے صورت حال کو کنٹرول کرلیا ہے۔

پولیس نے ریسٹورنٹ کے باہر اضافی نفری کو بھی تعینات کر دیا جبکہ مذکورہ واقعات کے بعد کراچی میں قائم غیر ملکی ریسٹورنٹس پر حملوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں اب تک تین واقعات ہوچکے ہیں جن میں سے دو ضلع شرقی اور ایک جنوبی میں ہوا ہے۔

خوش قسمتی سے مظاہرین نے کسی بھی ملازم کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا اور لوٹ مار سے بھی گریز کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!