3 hours ago
کراچی میں سال کے 11 دنوں میں 28 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2025
شہر قائد میں بے ہنگم اور ہیوی ٹریفک کی غفلت کی بھینٹ چڑھ کر سال کے 11 روز میں 28 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 270 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سال کے پہلے 10 روز میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 23 تھی جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک چلانے کی اجازت کراچی کے ڈرائیونگ لائسنس پر ہی دی جائے۔
ہفتے کے روز چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات لانڈھی ،آرام باغ اور سائٹ ایریا کے علاقوں میں پیش آئے۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ شخص چل بسا جبکہ آرٹس کونسل کے قریب ٹریفک حادثے میں 23 سالہ نوجوان مبین جاں بحق ہوا۔
سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے بیوی جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوا، متوفیہ کی شناخت چالیس سالہ فوزیہ اور زخمی کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی۔
اس کے علاوہ بلدیہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔
رواں سال کے پہلے
Comments
0 comment