کراچی میں ایس ایس پی کے اہل خانہ کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

کراچی میں ایس ایس پی کے اہل خانہ کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

کراچی میں پولیس افسران بھی ملزمان سے محفوظ نہیں
کراچی میں ایس ایس پی کے اہل خانہ کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

Webdesk

|

1 Jun 2026

کراچی: کراچی میں عوام کی حفاظت پر مامور پولیس افسران بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہیں، ڈیفنس میں ملزمان نے ایس ایس پی عرفان سموں کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔

کراچی میں پولیس افسران بھی ملزمان سے محفوظ نہیں ڈیفنس فیز ایٹ المرتضی کمرشل میں ایس ایس پی عرفان سموں کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،  ڈاکو اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یر غمال بنا  کر گھر میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات گذشتہ شب 11 سے 12 بجے کے درمیان ساحل تھانے کی حدود میں ہوئی ،ایس ایس پی عرفان سموں بنگلے پر موجود نہیں تھے، آجکل ڈی پی او رحیم یار خان تعینات ہیں۔

حکام کے مطابق عرفان سموں کے گھ پر  واردات چار مسلح ملزمان نے انجام  دی،اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا گیا، واردات میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل گئے ،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!