خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہا، ماں سمیت 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
سندھ کے علاقے دھابیجی کے قریب دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، ہلاک ہونے والوں میں دلہا اور اسکی ماں بھی جانبحق ہوئی۔
دھابیجی مین قومی شاہراہ پر 2 کاروں میں خوفناک تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں کاروں میں آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں ٹھٹھہ کے مشہور ٹھکیدار کاکا شبیر میمن کی بہن یاسمین اسکا بیٹا شاہزیب اور اظہار موقع پر جھلس کر جانبحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق شایزیب کی کچھ دن قبل شادی ہوئی تھی،
ایک اور حادثہ بھی دھابیجی کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار سبزی فروش کو کچل دیا جسکے نتیجے میں رفیق بہاری موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص کاشف زخمی ہوگیا جانبحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر گھارو منتقل کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹھٹھہ کراچی روڈ پر حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا کراچی ٹو ٹھٹھہ ڈبل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
Comments
0 comment