کوئٹہ میں کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ میں کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
کوئٹہ میں کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

Webdesk

|

12 Jan 2025

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

عبدالغنی نے بتایا کہ ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق  سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!