لاہور، شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

لاہور، شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

ملزم لڑکی کو لاہور سے بھگا کر شیخوپورہ لے گیا تھا
لاہور، شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

لاہور پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو گھر سے بھگایا اور پھر وہ اپنے ہمراہ اُسے لاہور سے شیخوپورہ لے گیا تھا جہاں قید میں رکھ کر اُس کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔

لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس کی ایس ایس پی نے نوٹس لیا اور بازیابی کیلیے فوری ٹیم 

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ جس پرتھانہ شاد باغ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کیا اور لڑکی کو میڈیکل کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!