لاہور میں باپ جلاد بن گیا، پسند کی شادی پر بیٹی پر گولیاں برسادیں

لاہور میں باپ جلاد بن گیا، پسند کی شادی پر بیٹی پر گولیاں برسادیں

باپ نے یہ کارروائی اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کی
لاہور میں باپ جلاد بن گیا، پسند کی شادی پر بیٹی پر گولیاں برسادیں

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کی رہائشی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔

لڑکی کے باپ اور چچا نے اُسے تلاش کیا اور موقع ملتے ہی فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ شدید زخمی ہوئی جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے باپ اور چچا کو گرفتار کرلیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کو چار گولیاں ماری گئیں جس کی وجہ سے وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے۔ اُسے کوما کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!