6 hours ago
لاپتہ بچے صارم کے والد کو آنے والی مس کالز کا سراغ لگا لیا گیا
Webdesk
|
10 Jan 2025
کراچی: نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسجز اور مس کال کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم کا دو دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، پولیس ذرائع نے بتایا ہے صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال ٹریس کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس کال بلوچستان سے آئی تھی تاہم بچے کے والد کو آنے والے میسجزاورمس کال غیرمتعلقہ تھی۔پولیس نے کہا کہ بچے کی تلاش جاری ہے، اپارٹمنٹ کے تمام ٹینک اور مشکوک گھروں کی تلاشی لے لی گئی ۔
تاہم ، ابھی تک کوئی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نہیں ملی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ گمشدگی کے وقت صارم کی مزاحمت یا شور کے کوئی شواہد نہیں ملے، امکان یہی ہے کہ بچہ کسی جاننیوالے کے ساتھ ہی گیا ہے۔
Comments
0 comment