موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہونے
موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

Webdesk

|

4 Jun 2025

کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

صدر موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔مدعی کے بیان کے مطابق  بینک سے رقم نکلوا کر دکان جارہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے اور 58 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔

مدعی کے مطابق واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہونے۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا سخت نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تاجروں سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں سخت تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک سے رقم لانے والے کئی ڈیلرز لوٹے جاچکے ہیں، جبکہ ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والی مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں۔ الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری موثر تحفظ دیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!