مولانا آزاد کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے وظیفہ وائرل

Webdesk
|
21 Mar 2025
مولانا آزاد کا بجلی کے بلوں میں کمی کے لئے بتایا گیا 'وظیفہ' سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو جس میں مولانا نے بجلی کا بل کم کرنے کا 'وظیفہ' بتایا۔
دو روز قبل ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے جویریہ سعود کے رمضان شو میں کراچی کے ایک شہری نے بجلی کا بل کم کرنے کے لئے وظیفہ مانگا۔
اس پر پروگرام میں موجود مولانا آزاد جمیل نے شہری کو بجلی کا بل کم کرنے کا وظیفہ بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ بجلی کے زیادہ بل آنے کا مسئلہ سب کا ہے۔
پروگرام میں موجود مولانا آزاد نے کہا کہ بٹن آن کریں تو بجلی نہیں ہے، نل چلائیں تو پانی نہیں ہے، چولہا جل جائے تو گیس نہیں ہے اور یہ ہر گھر کے مسائل ہیں۔
انہوں نے بجلی کے بل کو کم کرنے کے وظیفہ کا بھی ذکر کیا اور ان لوگوں پر زور دیا جن کا بجلی کا بل زیادہ ہے۔ اگر وہ شہادت کی انگلی سے میٹر پر زم زم لکھے تو بجلی کا بل کم ہو جائے گا۔
Comments
0 comment