ناران میں دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں ٹک ٹاکرز گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Webdesk
|
2 Jul 2026
ناران: پولیس نے ناران میں دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور گاڑی بھی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے آئے تھے اور دریائے کنہار عبور کرنے کی ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment