3 hours ago
پنجاب میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش پکڑا گیا
ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا
ویب ڈیسک
|
27 Oct 2025
پنجاب پولیس نے دن دہاڑے ایک باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جس کی افسوسناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کے پیچھے چل رہا ہے اور اچانک اُس کے برابر آ کر اسے نامناسب انداز میں چھوتا ہے، جس پر خاتون خوفزدہ ہو جاتی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے فوری اور مؤثر کارروائی کو سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، کیونکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
Arrested. pic.twitter.com/tpb42CtlHO
— Chief Minister’s Complaint Cell (@CMComplaintCell) October 27, 2025
Comments
0 comment