2 hours ago
سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: سزائے موت کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا بری
سندھ ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
Webdesk
|
10 Jun 2026
کراچی: سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم کے کریں رحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کردیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس کی سربراہی جسٹس شہزاد ملک کررہے تھے۔
عدالت نے رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی مین تین رکنی بنچ ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں جبکہ عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی اپیل غیرموثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment